نیویارک (مشرق نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تنازعات کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
اسکے علاوہ اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کے پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز شریف نے امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات



















