تہران:(مشرق نیوز)ایرانی رکن پارلیمنٹ اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر ابراہیم رضائی نے بیروت پراسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاامریکہ کےساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کا راستہ ”صہیونی حکومت کو قابو میں لانے“ سے ہو کر گزرتا ہے،”پاگل کتے“ کو قابو میں نہ لایا گیا تو معاہدے کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی دوبارہ حملہ آور ہو سکتا ہے۔
ادھر ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے کہاسیاسی، قانونی و تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ کےساتھ مجوزہ مفاہمت پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ،فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلووں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔
امریکہ کےساتھ معاہدے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اسرائیل کو روکنا ہوگا،ایران



















