اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے دوران صدر ،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل شہدا،غازیوں کے اہلخانہ میں گھل مل گئے۔
سید عاصم منیر نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں واضح کیا شہداماتھے کا جھومر ہیں،فیلڈ مارشل ، صدر ،وزیراعظم نے شہدا،غازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی ،ملک کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
فیلڈ مارشل نے شہدا معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دست شفقت رکھا،عسکری و وفاقی قیادت کی شہدا کے لواحقین سے خصوصی ملاقات عزم کا عکاس ہے قوم ہر موقع پر اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے۔
شہدا ماتھے کاجھومر ہیں،فیلڈ مارشل،اہلخانہ سے ملاقات، سروں پر دست شفقت رکھا


















