سمرانٹرن شپ ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست ، قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی اظہار کیا،سوالات کے مدلل و مفصل جوابات دئیے۔

طلبہ و طالبات نے کہا موثررہنمائی فراہم کی گئی ،تفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی،ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی موقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔