اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شادی کی تاریخ یاد نہیں تو پھر کیا یاد ہے؟،وفاقی آئینی عدالت میں شہری اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،عدالتی عملے نے شمیم کیس کی پکار لگائی، نام سن کر دیہاتی شخص روسڑم پر آگیا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا آپ روسٹرم پر کیوں آئے ؟شہری نے پنجابی میں جواب دیا شمیم میری بیگم کا نام ہے،جسٹس حسن رضوی نے حیرانگی سے استفسار کیا شمیم آپ کی بیگم کیسے ہو سکتی ہے؟ فائل کے مطابق تو شمیم بیوہ ہے،شہری نے جواب دیا شمیم واقعی میری بیوی کا نام ہے،جسٹس رضوی نے استفسار کیا اچھا بتاو تمہاری شادی کب ہوئی؟،شہری نے جواب نے دیا مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں ،جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا پھر آپ کو کیا یاد ہے؟ شہری نے جواب دیا میری شادی کو 20 سے 25سال ہوگئے ،جج نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا اچھا جب شادی ہوئی تو کس کی حکومت تھی؟ شہری نے جواب دیا دیہاتی آدمی ہوں مجھے حکومت کا نہیں معلوم، عدالت نے ہدایت دی آپ کا مقدمہ نہیں بیٹھ جائیں۔
شادی کی تاریخ یاد نہیں تو پھر کیا یاد ہے؟آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ



















