لاہور:(نمائندہ خصوصی)اخراجات میں کمی ،تنظیم نو ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت پنجاب کے مختلف انتظامی محکموں میں 101 آسامیاں ختم ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیصلہ محکمہ خزانہ کے 31 جولائی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ خزانہ، صحت و آبادی، داخلہ و سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکشن افسر، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ زراعت، مواصلات و تعمیرات، توانائی، ایکسائز، فوڈ سیفٹی، ہائر ایجوکیشن ،آبپاشی ودیگر کی آسامیاں شامل ہیں۔
پنجاب کے مختلف انتظامی محکموں میں 101 آسامیاں ختم


















