بڑھتی آبادی بڑا چیلنج، بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے بڑھتی آبادی بڑا چیلنج ،نمٹنے کےلئے بروقت و موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ورلڈ پاپولیشن ڈے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا نیشنل پاپولیشن کونسل پالیسی سازی و موثر اقدامات میں معاون ثابت ہوگا،بڑھتی آبادی ،موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آبادی میں اضافے پر قابو پانے کےلئے مختلف اقدامات کےلئے فنڈز بھی مختص کردئیے۔