روم :(مشرق نیوز) روم میں اسرائیل و لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی و لبنانی وفود مذاکرات میں شرکت کےلئے امریکی سفارت خانے پہنچے ،بات چیت کا بنیادی مقصد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا معاہدے پر پیش رفت کرنا ہے۔
لبنانی حکام نے کہا2روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میںفریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔
امریکی ثالثی،روم میں اسرائیل ،لبنان مذاکرات کا آغاز



















