اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے محمود اچکزئی سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔
فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے چیمبر میں ملاقات کی،کامران مرتضیٰ ،مولانا واسع ،اخونزادہ یوسفزئی اور اسد قیصر بھی ملاقات میں موجود رہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یوآئی نے کہاسینٹ ،قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈروں سے مشاورت ہوئی ، اصولی طورپر اتفاق ہوا متحدہ اپوزیشن کی طرف جانا چاہیے، مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،مزید مشاورت ،ملاقاتیں ہوں گی، اچھے آغاز کیلئے پر امید ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کےلئے بھی ماحول بننا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کیا پیپلزپارٹی کو ساتھ ملائیں گے؟ ،فضل الرحمن نے جواب دیاپیپلزپارٹی حکومت میں ہے،میرے ہاتھ میں ہوتا تو اب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج ہوچکا ہوتا۔
سیاسی ہلچل،فضل الرحمن کی محمود اچکزئی سے ملاقات،متحدہ اپوزیشن قائم


















