لاہور:(خبر نگار)بھارتی آبی جارحیت،11ویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری کردیاگیا،ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریباً 90ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ملک کے بیشتردریاﺅں میں پانی کا بہا ومعمول کے مطابق ہے تاہم دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے ودرمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے ،تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،متعلقہ اداروں نے دریاﺅں ،نشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔
بھارتی آبی جارحیت،11ویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ


















