اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے پٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں۔
انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاعالمی مارکیٹ میں ہر جمعے کو قیمتیں تبدیل نہیں ہوتیں، توانائی شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، خود کفالت پالیسی پر عمل پیرا،طویل مدتی توانائی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے،سرمایہ کاروں کےلئے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، توانائی شعبے کے گردشی قرضوں میں نمایاں کمی لائی گئی ،تمام حصوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہاآبنائے ہرمز کی بندش کے بعد طویل المدتی ،میڈیم انرجی پالیسی پر کام کیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی ہر 2 ماہ بعد توانائی کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے،آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں
پٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں،علی پرویز ملک



















