اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاشہریوں ، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، پرتشدد اقدامات علاقائی امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہیں۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہابین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے حملے فوری بند کیے جائیں،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ،پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ، دیرینہ وابستگی مزید مستحکم ہے۔
دریں اثنادفتر خارجہ نے کہا شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشتگردی کی گھناونی کارروائی ،حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ،علاقائی امن و سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ،جانی نقصان پر گہری تشویش ہے،دعائیں متاثرین ،اہلخانہ کےساتھ ہیں، عالمی برادری کو ایسے اقدامات کی غیر مشروط مذمت کرنی چاہیے، پاکستان سعودی عرب کی قیادت ،عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کےلئے پختہ عزم کےساتھ مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
حوثی حملے امن کیلئے سنگین خطرہ،سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،پاکستان



















