پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولی، شہری مہنگا ترین ایندھن خریدنے پر مجبور


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولی، شہری مہنگا ترین ایندھن خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ دور حکومت میں شہریوں سے لیوی کی مد میں ریکارڈ 3137 ارب وصول کیے گئے، ڈیزل 233 ،پٹرول 178.66روپے لٹرمہنگا ہوا۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے ریکارڈ 3 ہزار 137 ارب لیوی وصولی کی گئی ،بوجھ شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں برداشت کیا،پٹرول،ڈیزل پر80،80 لیوی عائد،5،5 روپے کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے وصول کی جا رہی ہے۔