خسارے کا بجٹ، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دینگے،کے پی حکومت


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا ہے خسارے کا بجٹ پیش کیا ،وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائےگی،گرانٹ ان ایڈ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات سے مشروط ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نے کہاوفاق سے زیادہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کے بجٹ کا انتظار تھا،صوبے کا بجٹ تاریخی ہے،بانی پی ٹی آئی سے جب تک ملاقات نہیں ہوتی کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، 7 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کےساتھ فیملی کی ملاقات نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

مزمل اسلم نے کہا وزیراعلیٰ نے وفاق سے کہا بانی سے مشورے کا موقع دیا جائے،رانا ثنانے کہا چاروں صوبے پیسے دیں گے جبکہ ایسا نہیں، پی ایس ڈی پی کا ازسر نو جائزہ و دیگر چیزیں ایجنڈے میں شامل تھیں،نیشنل اکنامک کونسل متعلقہ فورم نہیں، لیگل فورم صرف این ایف سی ہے، 5 ہزار 260 ارب ایف بی آر جمع کرے گا تو صوبوں میں بانٹا جائے گا، وفاق صوبوں کے پیسے نہیں کاٹ سکتا،6 ماہ میں این ایف سی ہوگا۔