لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحرائی پھیلاﺅ ،خشک سالی سے نمٹنے کیلئے زرعی تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زوردیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ، زمین کی بحالی اور پانی کی بچت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہادن کا مقصد بنجر پن، زمین کی زرخیزی میں کمی ،خشک سالی کے تباہ کن اثرات کے عوامی سطح پر شعور بیدار کرنا ہے،صوبے میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے زراعت، پانی کے موثر انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات ،چھوٹے ڈیمز ا،تالاب بنائے جارہے ہیں،مریم نواز نے کہا چولستان اور تھل جیسے علاقوں میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کےلئے خصوصی فنڈز مختص کیے ،صحرائی علاقوں میں درخت لگانے کی مہم ،زیتون جیسی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خشک سالی زراعت و خوراک کی حفاظت کےلئے بڑا خطرہ ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کےلئے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگرکرنا وقت کی ضرورت ہے،دریں اثنااپنے ایک اور پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا دعاہے نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے،امت مسلمہ کےلئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو، عوام محرم میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں،پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کےلئے غیر معمولی انتظامات اور سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
محرم میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: وزیراعلیٰ مریم نواز



















