گلگت میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے،وزیراعظم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم نے کہا ہے حکومت گلگت کےلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کے منصوبے کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز ،منصوبہ جلد از جلد مکمل ،تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی جائے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد ، خان ڈاہا، انوار الحق چودھری، شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری ،دانیال احمد ،گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقاتیں کیں،عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد ،امن کیلئے کردار پر زبردست خراج تحسین کیا۔