حکومت عوام کو جان بوجھ کر جاہل رکھنا چاہتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کبھی بھی ملک میں اخراجات کو کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی،کسی گھر کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہو جائیں تو گھر الٹی میٹلی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا پھر وہ اپنے اثاثے بیچنے شروع کر دیتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا عوام غربت کی چکی میں پس رہے،حکومت کہتی ہے روزانہ 280 روپے کمانے والا غریب نہیں،حکومت جان بوجھ کر عوام کو جاہل رکھنا چاہتی ہے، حکمران حقائق کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے تیار نہیں۔