پاک چین دوستی لازوال،منفرد تعلق سفارتی روابط سے کہیں آگے ہے،عطا تارڑ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ ،اقتصادی راہداری (سی پیک)کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ و آئرن برادرز کے منفرد رشتے پر قائم ،نسل در نسل منتقل ہوئی،وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین نے دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا،منفرد تعلق روایتی سفارتی روابط سے کہیں آگے ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عطاتارڑ نے کہا دوستی کے 75 سال مکمل ہونا دونوں ممالک کےلئے باعث مسرت ،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،پوری پاکستانی قوم پاک چین دوستی کا جشن منا رہی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، میڈیا تعاون اور ثقافتی تبادلے مسلسل فروغ پا رہے ہیں،پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا ،چین کےساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینگے۔