واشنگٹن:(بیورورپورٹ)عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام کے تحت غیر ملکی ماہر ملازمین کی درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
وفاقی ڈسٹرکٹ جج لیو سوروکین نے فیصلے میں قرار دیا ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر اقدام کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،ایچ ون بی ویزا درخواستوں پر عائد کی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی رقم درحقیقت ٹیکس کے مترادف ہے،دوسری جانب امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے عدالتی ایکٹوازم قرار دےدیا۔
غیر ملکی ملازمین کےلئے خوشخبری،ٹرمپ کی متنازع ویزا پالیسی مسترد


















