ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کیلئے جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے 3 ماہ کیلئے ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا جبکہ اس فیصلے سے بجلی صارفین کو67 ارب17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔