غیرقانونی سم کے اجرا کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غیرقانونی سم کے اجرا کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت ،پی ٹی اے نے سم اپنے نام سے ہٹانے کی مدت60سے بڑھاکر365 دن کردی ، فعال ہونے والی نئی سم کو ایک سال سے پہلے اپنے نام سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی سم کے اجرا کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں، صارفین شناخت کے تحفظ کیلئے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں،کسی غیرمجاز یا مشکوک سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اطلاع دیں۔