مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،جلد بازی نہ کی جائے،ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے کیے گئے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران نیوکلیئر معاہدہ تھا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اوبامہ وانتظامیہ کے ناتجربہ کار افراد نے معاہدہ نافذ کرکے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کابراہ راست راستہ دیااب کیاجانے والا معاہدہ بالکل برعکس ہوگا، اپنے نمائندوں کو آگاہ کردیا جلدی نہ کریں،جب تک معاہدہ طے نہیں پاجاتا ناکہ بندی پوری شدت و موثر انداز میں برقرار رہے گی۔

امریکی صدر نے کہا مذاکرات منظم و تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں فریقوں کو وقت لیکردرست طریقے سے انجام دینا چاہیے، کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں،ایران کےساتھ تعلقات زیادہ پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز بنتے جارہے ہیں، سمجھنا ہوگا ایٹمی ہتھیار یا بم نہ تو تیار کرسکتے ہیں نہ ہی حاصل کرسکتے ہیں۔