شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 11خوارج کو جہنم واصل کردیا


دتہ خیل:(مشرق نیوز)شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 11خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا ،ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا،علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاقومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کےخلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔