معیشت مضبوط، آئی ایم ایف پروگرام سے جلد نکل جائیں گے، بیرسٹر دانیال چودھری


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے معیشت مضبوط،آئی ایم ایف پروگرام سے جلد نکل جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا توجہ عوامی خدمت ،قومی چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز،ن لیگ کبھی تفریق نہیں کرتی ، یکساں ترقی پر یقین ہے، پنجاب میں ہسپتالوں، انفراسٹرکچر و دیگر ترقیاتی ،فلاحی منصوبے خدمت اور سہولیات کی بہتری کاثبوت،کارکردگی نے تاریخ رقم کردی۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا حکومت نے معیشت کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی پر مسلسل کام کیا ،پاکستان ماضی کی طرح جلد آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا،تمام پارلیمانی نمائندے اور اعلیٰ حکام انتہائی محنت کےساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔