تہران: (مشرق نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کردیا امریکہ کےساتھ معاہدے سمیت کوئی بھی فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا معاشرے میں تقسیم پیدا کرنےوالا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا موقف دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے،ملک میں کوئی بھی فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا،ریاستی امور چلانے کےلئے متفقہ فیصلے اور اجتماعی اطاعت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ایران کے صدر نے کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ،دنیا کو یقین دہانی کرانے کےلئے تیار ہےں،مذاکراتی وفد قومی مفادات، عزت اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرےگا ،مذاکرات کے دوران ملک کے بنیادی اصولوں کو مقدم رکھا جائے گا۔
معاہدے سمیت کوئی بھی فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا،ایرانی صدر



















