تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سفیر رضا نے کہا ہے پاکستانی سول و عسکری قیادت کی ثالثی کوششیں قابل قدر ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا معزز وزیر داخلہ، میرے عزیز بھائی محسن نقوی نے تہران سے واپسی کے بعد مذاکرات کی کامیابیوں پر مجھے مبارکباد دی،محتاط امید کےساتھ توقع کر سکتے ہیں دوسرا فریق مناسب عزم و وابستگی کا مظاہرہ کرے تو مثبت پیشرفت شکل اختیار کر رہی ہے،پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششیں خطے میں دیرپا امن کا باعث بنیں گی،سب معزز شخصیات کا خلوق نیت پر مبنی کاوشوں کیلئے دلی اور مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پاکستانی قیادت کی ثالثی کوششیں قابل قدر ہیں،رضا امیری مقدم



















