کیف :(مشرق نیوز)روس کی یوکرائن پر میزائل،ڈرون کی بارش،متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکوں کی آوازیں دارالحکومت کیف سے کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں،شہریوں نے انڈر گراﺅنڈ میٹرو سٹیشنز میں پناہ لی،یوکرینی حکام نے کہا رات بھر جاری رہنے والے حملوں میں متعدد رہائشی عمارتوں ،کئی سکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔
روس نے یوکرین کےخلاف اوریشنک میزائل استعمال کیا، میزائل کی رینج ہزاروں کلومیٹر ،جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،وزارت دفاع نے کہاحملوں میں یوکرین کی فوجی کمانڈ تنصیبات، فضائی اڈوں، زمینی افواج، فوجی انٹیلی جنس مراکز اور دفاعی صنعت سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
روس کی یوکرائن پر میزائل،ڈرون کی بارش،متعدد افراد ہلاک



















