جہلم:(بیورورپورٹ)منگلہ ڈیم ریڈ زون سے معدنیات نکالنے والے 7کرشنگ یونٹس سیل کر دئیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ علاقے سے پتھر، ریت، بجری و دیگر معدنیات نکالی جا رہی تھیں، حساس اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے ایکشن لیا،کرشنگ پلانٹس سے 2ایکسویٹرز و دیگر مشینری بھی تحویل میں لے لی گئی،انتظامیہ نے کہا ریڈ زون میں کرشنگ سرگرمیوں سے منگلہ ڈیم کی بنیادوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
منگلہ ڈیم ریڈ زون سے معدنیات نکالنے والے 7کرشنگ یونٹس سیل کردئیے گئے



















