ایران نے ہرمزگان میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے ہرمزگان میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا،ڈرون ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا ،فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کردیا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب صرف علاقائی نہیں، تباہ کن اور خوفناک ہوگا،دشمن پہلے بھی 40 دن کی جنگ میں پسپائی کے بعد جنگ بندی پر مجبور ہوا،مسلح افواج کے فیصلہ کن ردعمل و عوامی حمایت نے دشمن کے مقاصد ناکام بنا دئیے۔