ہانگڑو: (مشرق نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے پاک چین کاروباری تعاون عملی و نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ،محض اعلانات کی بجائے سرمایہ کاری منصوبے ،مشترکہ کاروباری ڈھانچے تشکیل پا رہے ہیں۔
ہانگڑو میں پاکستان چین B2B سرمایہ کاری کانفرنس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (BESS) اور زراعت سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کانفرنسز کے نتیجے میں 300 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں اور تقریباً 3درجن مشترکہ منصوبوں پر دستخط کیے جا چکے ،سرگرمیوں و سرمایہ کاری اعلانات کی مجموعی مالیت 13 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ،مفاہمتی یاداشتوں میں سے تقریباً 30 فیصد بعد ازاں باقاعدہ تجارتی معاہدوں میں تبدیل ہوئیں جو ثبوت ہے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون محض کاغذی نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے اعتماد، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مشترکہ معاشی عزائم کی عکاس ہے،پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے اقتصادی سفارت کاری اور B2B روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ،سفارتی مشنز اب روایتی کی بجائے اقتصادی سفارت کاری کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں، مقصد سرمایہ کاری، شراکت داری اور کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے۔
پاک چین کاروباری تعاون عملی اور نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،اسحاق ڈار



















