قبائلی نمائندوں ، تاجروں کی تجاویز لےکر افغان سرحد کھولی جائے، حافظ نعیم الرحمن


ژوب:(مشرق نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے قبائلی نمائندوں ، تاجروں کی تجاویز لےکر افغان سرحد کھولی جائے ،سمگلنگ ختم ،ایران سے تجارت کو قانونی شکل ،گیس پائپ لائن پر تعمیری کام مکمل کیا جائے۔

ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاعید کے بعد پٹرول ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ملک گیر ہڑتال ہوگی،بلوچستان کے عوام ، تاجر اپنے حق کےلئے مکمل حمایت کریں،پورے ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے، عوام نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں ساتھ دیں، مل کر جدوجہد ہوگی تو مسلط اشرافیہ سے جان چھوٹے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا سرحدی تجارت کےلئے زون تشکیل ، امن عامہ اور راہداری کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری قبائل کے سپرد کی جائے، لورالائی میں بنو قابل کا آغاز کردیا، جلد ہی ژوب میں بھی مفت تعلیمی پروگرام شروع کریں گے،جماعت اسلامی نے بلوچستان کے نوجوانوں کا ہاتھ تھام لیا،صوبائی و مسلکی تعصبات کی سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔