میرٹ پر انصاف کی فراہمی نے عوامی اعتماد میں اضافہ کیا : آر پی او فیصل آباد

لاہور (رپورٹ: مرزا ندیم بیگ) پنجاب پولیس میں جہاں عوام دوست افسران کی کمی کا شکوہ اکثر سننے کو ملتا ہے، وہیں سہیل اختر سکھیرا ایسے افسر کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنی دیانت، بہترین کردار، جراتمندانہ فیصلوں اور شاندار کارکردگی سے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ عوامی حلقوں میں بھی ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ فیصل آباد میں بطور آر پی او تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا تو دوسری جانب عام شہریوں کو پہلی مرتبہ یہ احساس ہونے لگا کہ ان کے مسائل سننے اور انصاف فراہم کرنے کے لئے واقعی ایک متحرک اور مخلص افسر موجود ہے۔فیصل آباد جیسے بڑے اور حساس ڈویڑن میں جرائم پر قابو پانا ہمیشہ ایک چیلنج سمجھا جاتا رہا ہے، مگر سہیل اختر سکھیرا نے مختصر وقت میں اپنی عملی حکمت عملی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سخت مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے صورتحال کو نمایاں حد تک تبدیل کر دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 2026 کے دوران خطرناک جرائم میں ملوث 155 گینگز کا خاتمہ کیا گیا جبکہ چار سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، موٹر سائیکلیں، زیورات، قیمتی موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا گیا جس کے دوران بھاری مقدار میں چرس، آئس، ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں اور اشتہاری و سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں نے جرائم پیشہ عناصر میں خوف کی فضا قائم کر دی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پہلی مرتبہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے لئے واقعی زمین تنگ ہو چکی ہے۔سہیل اختر سکھیرا کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا عوام دوست رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر کے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھے ہوئے ہیں جہاں شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات لے کر پہنچتے ہیں اور انہیں فوری داد رسی فراہم کی جاتی ہے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی نے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب سفارش یا سیاسی دباو¿ کے بغیر بھی انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آر پی او فیصل آباد نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ کسی بھی سائل کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن یا غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس فورس کے اندر بھی ان کی شناخت ایک ایسے افسر کے طور پر کی جاتی ہے جو اپنے ماتحتوں کو دباو¿ میں نہیں بلکہ قانون اور میرٹ کے مطابق کام کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔پولیس افسران اور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سہیل اختر سکھیرا نے اپنی پوری سروس کے دوران کبھی سفارش یا سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے پوسٹنگ حاصل نہیں کی بلکہ ہمیشہ میرٹ، اصول اور قانون کی بالادستی کو ترجیح دی۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک ان کی کارکردگی پر کوئی بڑا سوال یا الزام سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ان کے کسی اقدام کو چیلنج کیا جا سکا ہے۔جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پولیس فورس کی فلاح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ دی۔ مختلف تعلیمی اداروں اور میڈیکل اداروں کے ساتھ معاہدے کر کے شہدائ، غازیوں اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں اور خاندانوں کے لئے تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرنے جیسے اقدامات کو پولیس فورس میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف فورس کے مورال کو بلند کرتے ہیں بلکہ محکمہ کے اندر احساس تحفظ اور اعتماد کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق فیصل آباد میں جرائم کے خلاف جاری مو¿ثر کارروائیاں، سائلین کی فوری شنوائی، پولیس احتساب اور ویلفیئر اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ سہیل اختر سکھیرا صرف ایک پولیس افسر نہیں بلکہ عوامی خدمت، قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی عملی مثال بن چکے ہیں۔