لاہور (قمر عباس نقوی) ریلویز مغلپورہ کیرج شاپ ٹائم آفس کے کلرکس کا غیر حاضر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت لینے اور آمدنی سے زائد اثاثی جات بنانے کا انکشاف، کیرج ملازمین کا کرپٹ ملازمین کی غیر قانونی اقدامات اور رشوت وصولی کی نشاندہی پر مبنی چیئرمین ریلویز کو تحریری شکائت جمع کروا دی گئی ہے۔پاکستان ریلویز مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن کی کیرج شاپ میں کلرکس کی جانب سے کرپشن اور ملازمین کو تنگ کرنے کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی رشوت وصولی کے خلاف 2درجن سے زائد کیرج کی مختلف شاپس کے ملازمین نے پاکستان ریلویز چیئرمین سیکرٹری کو تحریری شکائت میں نشاندہی کی ہے کہ کیرج شاپ میں ایل ڈی سی مبین جس کے پاس شاپ نمبر 7103،7106،7116،7126اور 7127جبکہ وقاص ایل ڈی سی کے پاس شاپ نمبر 7100، 7103، 7107، 7114، 7123ہیں۔ اسی طرح امجد ایل ڈی سی کے پاس 7107، 7110، 7120، 7121 اور 7122 شاپس کی نگرانی دے رکھی ہیں جس میں ہزاروں مزدور کام کر رہے ہیں جن میں سے درجنوں ٹی ایل اے اور دیگر ملازمین کی بوگس حاضری کے ساتھ ایسے ملازمین جو دفتری اوقات کار جو کہ صبح 6بجکر 30منٹ سے 7بجے تک کا ہے اس کے بعد آنے والے ملازمین سے رشوت وصولی کا انکشاف کیا گیا ہے جو کہ فی کس کے حساب سے ہزاروں روپے کا ہے اس کے علاوہ ان ایل ڈی سیز عرصہ دراز سے کیرج ٹائم آفس میں تعینات ہیں جو کہ مختلف شاپس ملازمین کو بلیک میل کرتے ہوئے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے مالک بن گئے ہیں جس میں وقاص ایل ڈی سی نے حال ہی میں کلٹس گاڑی جبکہ امجد ایل ڈی سی نے لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ ہربنس پورہ میں اسی طرح مبین کلرک کی جانب سے بھی آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنا ئے ہوئے ہیں ملازمین کی جانب سے ریلویز چیئرمین کو کی جانے والی شکائت میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ایل اے اور دیگر مستقل ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ کی ادائیگی جو کہ غیر حاضر کو حاضر اور تاخیر سے آنے والے کو بروقت آنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے لاکھوں روپے ماہانہ حاصل کرتے ہوئے ریلویز کو مالی خسارہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ان کرپٹ ایل ڈی سیز کو کیرج ٹائم آفس سے فوری ٹرانسفر کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ ایل ڈی سی امجد اور وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ درخواست میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امجد ایل ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ قلندر پورہ میں جو پلاٹ خرید ا ہے وہ 25لاکھ کا ہے اور ملازمت کے علاوہ کاروبار بھی کرتا ہوں وقاص ایل ڈ ی سی نے بتایا کہ گاڈی مائیکرو فنانس سے قرضہ لیکر لی ہے جبکہ مبین کی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔
ریلویز مغلپورہ کیرج شاپ، غیرحاضر ملازمین سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رشوت وصولی



















