ٹرمپ کو مبارکباد، جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے،پاکستان


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم نے کہا ہے پاکستان جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرےگا۔

اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاصدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے حصول کیلئے غیر معمولی کوششوں،سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستانی رہنماوں کےساتھ انتہائی مفید و نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر مبارکباد دیتا ہوں،پورے عمل کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مسلسل ،انتھک کاوشیں قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم نے کہابات چیت نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے ،خطے میں پائیدار امن لانے کیلئے امن کوششوں کو آگے بڑھانے کا مفید موقع فراہم کیا ،پاکستان امن کوششوں کو انتہائی خلوص و ایمانداری کےساتھ جاری رکھے گا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن عمل کےلئے تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کےلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا،صدرٹرمپ نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کے رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے کیے،ٹرمپ کا اقدام خطے میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکوروبیو اور امریکی ٹیم کو بھی خراج تحسین ، صدرٹرمپ کی قیادت ،مکالمے وسفارتکاری کے عزم کو سراہتے ہیں، مسلسل شمولیت نے بامعنی پیشرفت میں مدد دی۔

اسحاق ڈار نے کہاصدر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی قیادت کے تعمیری کردار پر بھی شکر گزار ہیں،سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر و دیگر کے تعاون نے حتمی نتیجے میں اہم کردارادا کیا،تنازع و محاذ آرائی کی بجائے مکالمے ،سفارتکاری کو ترجیح دی جانی چاہئے۔