ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاﺅس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاﺅس کے باہر فائرنگ، سیکرٹ سروس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ،راہگیر بھی جان کی بازی ہار گیا۔

سیکرٹ سروس کے شعب مواصلات کے سربراہ انتھونی گگلیلمی کے مطابق واقعہ کے وقت صدر ایران کےساتھ مجوزہ معاہدے پر مذاکراتی امور میں مصروف تھے، مکمل طور پر محفوظ رہے،صورتحال کے پیش نظر صدر ٹرمپ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

دریں اثناصدر ٹرمپ نے کہا فائرنگ کرنےوالے حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ تھا ،فوری کارروائی پر سیکریٹ سروس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں صدور کیلئے انتہائی محفوظ ،مضبوط سکیورٹی نظام کی ضرورت ہے۔