سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاک فوج نے شکست دےکر دشمن کا غرور مٹی میں ملایا، بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرےگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاافغانستان بھارت کی پراکسی ، پاکستانی و افغان طالبان کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے،اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
افغانستان بھارتی پراکسی ،دشمن دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرےگا، خواجہ آصف



















