افغانستان میںدہشت گرد عناصر کےخلاف موثرکارروائی ناگزیر ہے،خواجہ آصف

بشکیک (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان سرزمین کامسلسل پاکستان ،شہریوں پر حملوں کےلئے استعمال تشویشناک ،دہشتگرد عناصر کےخلاف قابل اعتماد، قابل تصدیق اور موثرکارروائی ناگزیر ہے،کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے دفاع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاامن واستحکام کیلئے الزام تراشی، نفرت انگیزسیاست، اندرونی سیاسی فائدے کیلئے بیانیہ سازی ترک کرنا ہوگی، امن اور استحکام کےلئے شفافیت، اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو ترجیح دینا ہوگی، پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈا سیاسی مقاصد، پوشیدہ عزائم اور بدنیتی پر مبنی رہا ہے،وزیردفاع نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیاں، کامیابیاں نظرانداز کرنا حقائق سے آنکھیں بندکرنے کے مترادف ہے، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف محض کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے،پاکستان نے بے مثال قربانیوں، ٹھوس نتائج سے انسداد دہشتگردی کیلئے ذمہ دارانہ وابستگی ثابت کردی، زمینی حقائق ثابت کرتے ہیں وسیع ترعلاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،دریں اثناوزیر دفاع خواجہ آصف نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران اہم ملاقاتیں کیں،دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 28 اپریل 2026 تک جاری رہے گا ،مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔