اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ججوں کا تبادلہ،جوڈیشل کمیشن نے منظوری دےدی۔
فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں اکثریت رائے سے کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس ثمن رفعت امتیاز سندھ،جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کرنے کی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی،خالی آسامیوں پر نئی تعیناتی نہیں کی جائےگی، تبادلوں سے ہی پر کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منیب اختر ،بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر نے ججز ٹرانسفر کی مخالفت میں ووٹ دیا،جسٹس محسن اختر کیانی تبادلے کے بعد 12 ویں،جسٹس بابر ستار چھٹے ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز16 ویں نمبر پر ہوں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ججوں جسٹس محسن اختر کیانی ،ثمن رفعت امتیاز ،بابر ستار کا تبادلہ

















