2سال میں بجلی کے ترسیلی نقصانات 600 ارب سے متجاوز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) 2سال میں بجلی کے ترسیلی نقصانات 600 ارب سے متجاوز،دسمبر 2025 تک نیٹ میٹرنگ کی استعداد 7 ہزار میگا واٹ تک جاپہنچی،قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر پاور ڈویژن نے تحریری جوابات جمع کرا دیئے۔

حکومت نے ملک بھر کے 12 ہزار 665 فیڈرز میں سے 2ہزار 223 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 814 میں سے 604 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہے،لیسکو، آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے کسی فیڈر پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ،جولائی سے دسمبر 2025 کے درمیان بجلی صارفین کی جانب سے8ارب 78 کروڑ 7 لاکھ 111 یونٹ بجلی استعمال کی گئی۔