اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان قومی اسمبلی نے شائع ہونےوالی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے سرکاری خرچ پر ممبران کو حج یا عمرہ کی کوئی سہولت حاصل نہیں اور نہ ہی سہولت دی جا سکتی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق نومبر 2016 میں منظور ہونےوالی قرارداد کے تحت ہر سال وفد کے تمام ممبران اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں،ایس او پیز کے تحت وزارت مذہبی امور صرف انتظامی امور کےلئے سہولت مہیا کرتی ،سرکاری خرچ پر کسی بھی دورے کی تجویز رکن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن کوئی منظوری نہیں دی گئی ۔
سرکاری خرچ پر ممبران کو حج یا عمرہ کی سہولت حاصل نہیں ،ترجمان قومی اسمبلی



















