واشنگٹن:(بیورورپورٹ)خطرہ ٹلا نہیں،امریکہ نے طیارہ بردار جنگی بیڑا روانہ کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر ایران کی جانب پیش قدمی کےلئے مشرق وسطیٰ میں صف بندی شروع کردی،کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں جنگی طیاروں، میزائل اور جہاز کا گروپ بھیجا۔
محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاجنوبی چین کے سمندر سے USS Abraham Lincoln نامی طیارہ بردار جنگی بیڑے کو مشرق وسطیٰ کی جانب بھیجا گیا،جنوبی چین کے سمندر میں تعینات طیارہ بردار جنگی بیڑا امریکی وسطی کمان (CENTCOM) کےلئے استعمال ہوگا،مشرق وسطیٰ بھیجے گئے جنگی بیڑے میں ائیرکرافٹ ،کروز میزئل، تباہ کن جہاز و دیگر جنگی کشتیاں شامل ہیں۔
جنگ کاخطرہ ٹلا نہیں،امریکہ نے طیارہ بردار جنگی بیڑا روانہ کردیا



















