لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 14 سال سے آپ دھرنوں پر لگے اب فیض نہیں ملنا، فیض جاچکا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور آنےوالا وزیر اعلیٰ خالی ہاتھ واپس گیا، ملاقات مانگ رہے ہیں ایسے ملاقات نہیں ہونی، دوسری مرتبہ 9مئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،خیبرپختونخوا میں 13 سال کے دوران کم آمدن والے افراد کےلئے اپنی چھت اپنا گھر جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی دور میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کے وعدے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کا سکرول آف آنر ایوارڈ ملا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، 5 سال میں 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیز رفتار ی سے آگے بڑھایا جائے گا،منصوبہ میرٹ ،شفافیت کی بنیاد پر ہے ،کسی سفارش کی ضرورت نہیں،عالمی ایوارڈ صرف وزیراعلیٰ مریم نواز نہیں ،25 کروڑ عوام کا اعزاز ہے،موجودہ حکومت کو دھرنوں یا سیاسی نعروں نہیں ،عوامی خدمت کے عملی منصوبوں پر عالمی سطح پر اعزاز مل رہا ہے۔
امیتابھ کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، ممبئی پولیس کی دوڑیں
میٹ ہینری کی تباہ کن باولنگ ، بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست
پاکستان منرلز فورم، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں اظہار دلچسپی
میرانشاہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دئیے: ٹرمپ
عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت
پٹرولیم لیوی میں مزید 1.65 روپے لٹر کمی
خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 74 دہشت گرد ہلاک
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئےعالمی برادری وعدے پورے کرے شہباز

















