راولپنڈی :(بیورورپورٹ)مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ کادورہ جی ایچ کیو ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مالدیپ کےساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ،عبدالروف عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،ملاقات میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
مالدیپ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کامعترف



















