سکھر بلاک کے کنویں سے گیس کی پہلی کامیاب دریافت


سکھر:(بیورورپورٹ)انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت،پاکستان ،ترک کمپنیوں کامشترکہ پراجیکٹ اہم سنگ میل عبور کرگیا۔

او جی ڈی سی کے مطابق سکھر بلاک کے لنڈالی ون کنویں سے گیس کی پہلی کامیاب دریافت ہوئی ،سوئی سدرن کے سپلائی نیٹ ورک سے منسلک کردیا گیا ۔

او جی ڈی سی نے سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا لنڈالی ون کنویں سے یومیہ ایک کروڑ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، کنویں میں گیس کا پریشر 2ہزار پی ایس آئی ہے،او جی ڈی سی، ماری انرجیز، ترک پٹرولیم،پرائم گلوبل نے مشترکہ طور پر کنواں دریافت کیا۔