سٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے 10روپے کانوٹ بند کرنے کااعلان کردیا۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی درخواست کر دی،فیصلہ لاگت بڑھنے پر کیا گیا،نوٹوں کی جگہ سکہ جاری کیاجائےگا۔

اجلاس میں بتایا گیا نئے نوٹوں کا ڈیزائن وزیر خزانہ کی زیر صدارت قائم کمیٹی نے مسترد کر دیا ،ڈاکٹر عنایت نے کہا کمیٹی کی تجویز پر نئے فیچرز ، ڈیزائن میں تبدیلی کیلئے تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرکزی بینک نے کہا نئے نوٹوں میں بھی جعلی نوٹوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا،مرکزی بینک حکام کے مطابق ایک اور 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سب سے زیادہ سرکولیشن میں ہیں۔