اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ایران نے تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا۔
فیصلہ وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی ہم منصب ڈاکٹر اتابک کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاک ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر تجارت جام کمال نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ،فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل ،سرحدی لاجسٹکس، کسٹمز اور کارگو کی نقل و حرکت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی،مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام ،الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک کا نجی شعبہ تجارت کےلئے تیار ، سازگار و قابل اعتماد کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے،10واں جے ٹی سی اجلاس قابل عمل روڈ میپ مرتب کرکے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لےجائے گا۔
ایرانی وزیر ڈاکٹر اتابک نے پاکستان کو ایران کا طویل المدتی اسٹریٹجک تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہاکراچی ،گوادر بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی تجارت اور لاجسٹک تعاون بڑھائیں گے،پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد مکمل ہونے کی امید ،بجلی کی تجارت و علاقائی رابطے دونوں ممالک کےلئے نئی معاشی مواقع ہیں،امریکہ اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان ،عوام کے اصولی و برادرانہ تعاون پر دلی طور پر شکر گزار ،ایران تعمیری سفارتی کوششوں اور مخلصانہ کاوشوں کا بھی معترف ہے۔
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹرٹیجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا
انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھرپارکر کو موقع دیں: بلاول بھٹو زرداری
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال، خارجی دہشت گرد سمیت مسلح افراد موجود، انٹیلی جنس ذرائع
نقوی،کنڈی کاصوبے کو دہشتگردی سے بچانے کےلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق
مذاکرات ختم،سہیل آفریدی ذمہ دار،لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیر داخلہ
صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، سعد رفیق
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین و دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے، نعیم الرحمن
لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز ،گورنر راج مانتے ہیں نہ ایمرجنسی،سہیل آفریدی



















