مظفرگڑھ: باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتہ

کوٹ ادو (مشرق نیوز) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتہ بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔