واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکہ کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی ہے۔امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے ایران پر حملے کیے گئے۔ ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایران کیساتھ تکنیکی مذاکرات ، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ



















