بجٹ کے بعد وزیراعظم کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،رانا ثنا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیاسی مشیر رانا ثنانے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاخبروں میں کوئی صداقت نہیں ،بعض عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا کرملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،شہبازشریف بہترین انداز میں ملک کو آگے لےکر چل رہے ہیں،امریکہ ،ایران معاہدے سے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت ووقار ملا۔