معاہدہ شکنی ہوئی تو تباہ کن جواب دینے میں نہیں ہچکچائیں گے، ایران کاانتباہ


تہران:(مشرق نیوز)اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن جواب دینے میں نہیں ہچکچائیں گے،ایران نے خبر دار کردیا۔

ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہارہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کا پابند ہوں ،مجھے ذمہ داری سونپی گئی معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صدر مسعود پزشکیان نے یقین دہانی کرائی امریکہ غیر معمولی یا اضافی شرائط عائد کرنے کی کوشش کرے گا تو قبول نہیں کیا جائے گا۔

باقر قالیباف نے کہا دوسرا فریق معاہدے سے انحراف یا غیر ضروری مطالبات کرتا ہے تو ایران بھرپور اور تباہ کن ردعمل دینے میں کوئی تامل نہیں کرے گا،ایران پہلے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر چکا ،مخالف فریق نے دوبارہ وہی راستہ اختیار کیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔